QR CodeQR Code

ملک دشمن بیانیے کا ساتھ نہیں دے سکتا، سردار منصب ڈوگر کا نون لیگ چھوڑنے کا اعلان

31 Oct 2020 20:07

سابق ایم این اے نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ نون نواز شریف کے ملک دشمن بیانیے کا ساتھ نہیں دے سکتا۔ مسلم لیگ نون کیساتھ اپنی 25 سالہ رفاقت کو آج قربان کر رہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ نون نواز شریف کے ملک دشمن بیانیے کا ساتھ نہیں دے سکتا۔ مسلم لیگ نون کے ساتھ اپنی 25 سالہ رفاقت کو آج قربان کر رہا ہوں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی حفاظت کی ضامن ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سردار منصب ڈوگر کا کہنا تھا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان سے دلی دکھ ہوا۔ انہوں نے پتہ نہیں کس کی خوشنودی کے لئے پاک فوج کی فتح کو بدلنے کی کوشش کی ہے۔ آپ میاں نواز شریف کی خوشامد کرکے اسپیکر بن گئے، حالانکہ آپ اس کے اہل نہیں تھے۔


خبر کا کوڈ: 895196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895196/ملک-دشمن-بیانیے-کا-ساتھ-نہیں-دے-سکتا-سردار-منصب-ڈوگر-نون-لیگ-چھوڑنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org