0
Saturday 31 Oct 2020 20:22

پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کے مجوزہ دورہ گلگت بلتستان پر ایکشن لینے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کے مجوزہ دورہ گلگت بلتستان پر ایکشن لینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو ایک تحریری شکایت میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مجوزہ دورے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سنٹرل الیکشن سیل کو شکایات ملی ہیں کہ وزیراعظم کا انتخابی مہم چلانے کیلئے جی بی کے دورے کا شیڈول رکھا گیا ہے۔ ان کے ساتھ کابینہ کے کئی ممبران بھی ہوںگے اور گورنر و نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں شریک ہوں گے, جو کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18 میں واضح طور پر درج ہے کہ صدر، وزیراعظم، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اسمبلی، وفاقی و صوبائی وزراء، وزیراعظم کے مشیر، میئرز، چیئرمین، ناظم اور دیگر پبلک آفس ہولڈرز انتخابی مہم میں شریک نہیں ہوسکتے اور یہ ضابطہ نگران حکومت پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس لیے درخواست کی جاتی ہے کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے، تاکہ صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 895201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش