QR CodeQR Code

دہشتگردی خطرات، صوبائی حکومت کی پی ڈی ایم سے پشاور جلسے پر نظرثانی کی اپیل

31 Oct 2020 20:24

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی نے اپوزیشن کو احتساب کے سوا تمام معاملات پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم پشاور جلسہ ملتوی کرے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم سے پشاور جلسے پر نظرثانی کی اپیل کر دی اور کہا جانوں کو رسک میں نہ ڈالا جائے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی نے اپوزیشن کو احتساب کے سوا تمام معاملات پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم پشاور جلسہ ملتوی کرے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم پشاور جلسے پر نظرثانی کرے، حکومت جلسے کو سکیورٹی فراہم کرے گی تاہم جانوں کو رسک میں نہ ڈالا جائے۔

ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں میں فوج کیخلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے، قتدار کی محرومی نے نواز شریف کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، نواز شریف اور مودی کا بیانیہ ایک ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مہنگائی پر قابو پانے کے سخت اقدامات کر رہے ہیں، اپوزیشن کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، مہنگائی کی آڑ میں کرپشن چھپانے کی اپوزیشن کو اجازت نہیں دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 895204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895204/دہشتگردی-خطرات-صوبائی-حکومت-کی-پی-ڈی-ایم-سے-پشاور-جلسے-پر-نظرثانی-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org