QR CodeQR Code

تیز رفتار کار بے قابو ہو کر مسجد الحرام کے صحن میں داخل، ڈرائیور گرفتار

31 Oct 2020 20:54

ڈرائیور مسجد کے جنوبی حصے کے اطراف کی روڈ پر تیز رفتاری میں گاڑی چلارہا تھا جو رکاوٹوں کو عبور کرتا ہوا مسجد میں داخل ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص سعودی شہری ہے، جو واقعے کے دوران غیر معمولی حالت میں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مسجد الحرام کے دروازے سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی تاہم ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مکہ ریجن کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے مطابق مسجد الحرام میں ایک تیز رفتار گاڑی صحن میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے بیرونی دروازے سے ٹکرا گئی، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی کے ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سلطان الدوسری نے کہا کہ ڈرائیور مسجد کے جنوبی حصے کے اطراف کی روڈ پر تیز رفتاری میں گاڑی چلارہا تھا جو رکاوٹوں کو عبور کرتا ہوا مسجد میں داخل ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص سعودی شہری ہے، جو واقعے کے دوران غیر معمولی حالت میں تھا، جسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 895211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895211/تیز-رفتار-کار-بے-قابو-ہو-کر-مسجد-الحرام-کے-صحن-میں-داخل-ڈرائیور-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org