QR CodeQR Code

غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل سے جواب طلب کیا جائے، مائیکل لنک

عالمی منڈیوں کے اندر اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی جانا چاہئے

31 Oct 2020 21:29

فلسطینی ای مجلے قدس پریس کیمطابق فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل لینک نے اپنے بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سال 1997ء سے تاحال 6 مواقع پر اعلان کر چکی ہے کہ صیہونی بستیاں غیر قانونی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں جبکہ صیہونی رژیم نے جاری سال کے دوران فلسطینی سرزمین پر یہودی آبادکاروں کیلئے 12 ہزار 150 نئے گھر بنانیکی منظوری دی ہے۔ فلسطین کیلئے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی رپورٹر نے کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے اسرائیلی حکومت فلسطینی سرزمین پر اپنے قبضے کو مسلسل بڑھا رہی ہے لہذا اسرائیلی حکومت سے جواب طلبی عالمی برادری کے ایجنڈے میں شامل اور عالمی منڈیوں کے اندر اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کی جانا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل لینک (S. Michael Lynk) نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر 5 ہزار نئے یہودی گھروں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ فلسطینی ای مجلے قدس پریس کے مطابق مائیکل لینک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے اس اقدام کے جواب میں صرف تنقید ہی نہیں کرنا چاہئے بلکہ اسرائیلی حکومت کو اس مسئلے پر جوابدہ بنایا جانا چاہئے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے جاری سال کے دوران فلسطینی سرزمین پر غاصب یہودی آبادکاروں کے لئے 12 ہزار 150 نئے گھر بنانے کی منظوری دی ہے جبکہ ان اقدامات کے ذریعے اسرائیلی حکومت فلسطینی سرزمین پر اپنے قبضے کو مسلسل بڑھاتی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی رپورٹر نے اپنے بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سال 1997ء سے تاحال 6 مواقع پر اعلان کر چکی ہے کہ صیہونی بستیاں غیر قانونی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں جبکہ سلامتی کونسل نے اپنی قرارداد 2334 میں ان بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر روک دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ مائیکل لینک نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کا خصوصی کوآرڈینیٹر سال 2014ء سے تاحال 14 مرتبہ سلامتی کونسل کو مطلع کر چکا ہے کہ صیہونی رژیم قرارداد 2334 کے مطابق عمل نہیں کر رہی۔ فلسطین کے لئے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی رپورٹر نے اپنے بیان کے آخر میں عالمی قوانین پر عملدرآمد اور "جنگل کے قانون" سے پرہیز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر غاصب صیہونی رژیم سے جواب طلب کئے جانے پر زور دیا۔ مائیکل لینک نے آخر میں کہا کہ اس حوالے سے اسرائیلی حکومت سے جواب طلبی عالمی برادری کے ایجنڈے میں شامل اور عالمی منڈیوں کے اندر اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی جانا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 895216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895216/غیر-قانونی-یہودی-بستیوں-کی-تعمیر-پر-اسرائیل-سے-جواب-طلب-کیا-جائے-مائیکل-لنک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org