0
Saturday 31 Oct 2020 21:40
ڈی آئی جی بلوچستان کی اہلخانہ سے ملاقات

قلات، 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان محلے دار نکلے

قلات، 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان محلے دار نکلے
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ قلات پولیس نے 8 سالہ لڑکے کی عصمت دری اور قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا کہ پولیس کیس سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے تاہم گزشتہ رات کو قلات پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے، جنہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جاوید اوڈھو گزشتہ روز قلات پہنچے تھے اور متاثرہ اہلخانہ سے ملاقات کی بلکہ سانحہ کی تحقیقات کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کرائم برانچ وزیر خان ناصر بھی نابالغ لڑکے کے سرد خون قتل کی تحقیقات کے لئے قلات پہنچے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پولیس نے 8 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی قلات رینج جاوید اختر اوڈھو نے قلات میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ قلات میں 2 روز قبل 8 سالہ بچے عمران کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش پہاڑی علاقے میں پھینک دی گئی تھی، پولیس نے جدید خطوط پر کام کرتے ہوئے تحقیقات کیں اور اس واردات میں ملوث ملزم احسان کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے 2 مزید ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا، تینوں ملزمان بچے کے محلے دار ہیں جبکہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ جاوید اختر اوڈھو کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ملزمان کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 895218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش