0
Saturday 31 Oct 2020 22:23

پیپلز پارٹی جلد پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوجائے گی، غلام سرور خان

پیپلز پارٹی جلد پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوجائے گی، غلام سرور خان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون دو حصوں میں تقسیم ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعت پیپلز پارٹی بھی ان سے علیحدہ ہوجائے گی۔ راولپنڈی کے نواحی علاقے چک بیلی خان میں ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہماری حکومت کے لیے سب سے بڑا چلینج مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔ ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں روز بروز خوشحالی بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب معشیت کے دشمنوں نے دیکھا کہ کورونا کے باوجود ملک ترقی کر رہا ہے تو انہوں نے پی ڈی ایم بنالی۔ یہ چوروں کا اتحاد ہے جو مودی کی ہاں میں ہاں ملا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں، ہمارا پسینہ گرتا ہے انکا خون گرتا ہے یہ افواج پاکستان کے خلاف بولتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش