QR CodeQR Code

کوئٹہ، نانبائیوں کی ہڑتال دسویں روز میں داخل

31 Oct 2020 22:34

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نانبائیان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ انتظامیہ نان بائیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک بندہ کوئٹہ انتظامیہ کی ایماء پر ہڑتال کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہماری ہڑتال کامیاب اور حق پر مبنی ہے۔ ہڑتال سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے گولی چلے یا مار پیٹ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نانبائیاں نعیم خلجی، صدر مرکزی انجمن تاجران رحیم کاکڑ و دیگر کا ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج نانبائیاں کی ہڑتال دس روز داخل ہو گئی مگر ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ ہم آج سے احتجاج کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے۔ دو یا تین تندور کھلے ہیں، سب نہیں ہماری ہڑتال جاری ہے۔ نعیم خلجی کا کہنا تھا کہ تمام نان بائی اب بھی ہڑتال کے پابند ہیں اور اپنے جائز حق کے طلب گار ہیں۔ کوئٹہ انتظامیہ نان بائیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک بندہ کوئٹہ انتظامیہ کی ایماء پر ہڑتال کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہماری ہڑتال کامیاب اور حق پر مبنی ہے۔ ہڑتال سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے گولی چلے یا مار پیٹ کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 895229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895229/کوئٹہ-نانبائیوں-کی-ہڑتال-دسویں-روز-میں-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org