QR CodeQR Code

قمر جاوید باجوہ اپنے علاقے سے بھی کونسلر نہیں بن سکتا

کوئی بھی کمانڈر انچیف کونسلر بھی سلیکٹ نہیں ہوسکتا، جاوید ہاشمی 

1 Nov 2020 02:30

ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ جرنیل انڈیا اور بھارت سے ہارے ہوئے ہیں، باجوہ صاحب میڈیا مکمل طور پر آپ نے کنٹرول کیا ہوا ہے، جرنلسٹ کو میرے دروازوں پر روکا گیا، میں اب یوٹیوب کا راستہ نکالوں گا، ملک کا جو حال ہو رہا ہے، اب بہت سی حقیقتیں سامنے آرہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ کراچی میں جو کچھ بھی ہوا، اس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، چیئرمین نیب پر دباو دیا جا رہا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جائے، قمر جاوید باجوہ اپنے علاقے سے کونسلر بھی نہیں بن سکتے، مریم نواز کے کمرے میں گھس کر صفدر کو کس نے پکڑا۔ ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا رخ عسکری قیادت کی طرف نہیں دیکھنا چاہتے، کوئی بھی کمانڈر انچیف کونسلر بھی سلیکٹ نہیں ہوسکتا، قمر جاوید باجوہ اپنے علاقے سے بھی کونسلر نہیں بن سکتا اور مریم نواز کے کمرے میں گھس کر صفدر کو کس نے پکڑا ہے، مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے، مہنگائی کو روکنے کا حل حکومت کے پاس نہیں ہے، ہم ایک عام فوجی سے بھی ڈرتے ہیں، لیکن کوئی فوجی میرے خلاف الیکشن لڑے، میں اس کو ہراوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو کراچی کے واقعہ پر سوموٹو لینا چاہیئے تھا، عمران خان تو اس سے مکمل طور پر جان چھڑا لے گا، کیا پولیس تھانے آپ کے کنٹرول میں ہیں۔؟

اُنہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ جرنیل انڈیا اور بھارت سے ہارے ہوئے ہیں، باجوہ صاحب میڈیا مکمل طور پر آپ نے کنٹرول کیا ہوا ہے، جرنلسٹ کو میرے دروازوں پر روکا گیا، میں اب یوٹیوب کا راستہ نکالوں گا، ملک کا جو حال ہو رہا ہے، اب بہت سی حقیقتیں سامنے آرہی ہیں، کراچی میں جو صورت حال پیدا ہوئی اس کو نظرانداز کرنا مشکل ہوگیا ہے، ہمارے نظام کی خرابیاں بہت جلد سامنے آتی جائیں گی، جن حقائق کا میں مطالعہ کر چکا ہوں، جو کچھ مجھے معلوم تھا، اسکا اظہار کرتا رہا، جو کچھ میں 6 سال سے کہہ رہا ہوں، میرے دوستوں نے غلط سمجھا، لیکن ہونی ہو کر رہے گی، میں کیوں پارلیمنٹ سے خود کو الگ کروں گا، ملتان آئی ایس آئی کے سربراہ نے کہا کہ اگر اس نے باتیں کرنا ختم نہ کی تو اس کا دوسرا بازو توڑ دیں گے، میری ٹانگیں میری ہڈیاں توڑ دیں، لیکن ملک کی ہڈیاں نہ توڑیں، ملک کے لیے لاکھوں جاوید ہاشمی قربان ہیں، نیب چیئرمین کے ویڈیو کو دباو دیا جا رہا ہے کہ وہ اپوزیشن کے خلاف کارروائی کریں، ہر ضلع کا ڈی سی کور کمانڈر کو رپورٹ کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 895266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895266/کوئی-بھی-کمانڈر-انچیف-کونسلر-سلیکٹ-نہیں-ہوسکتا-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org