0
Sunday 1 Nov 2020 08:29

برطانیہ میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان

برطانیہ میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم نے جمعرات سے ملک میں 4 ہفتے کے طویل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ بورس جانسن نے کہا کہ شہری صرف ضروری کام سے گھر سے باہر جا سکیں گے، سپر مارکیٹس، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کھلی رہیں گی۔ ریسٹورنٹس، بار اور غیرضروری اشیا کی دکانیں 2 دسمبر تک بند رہیں گی۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے بہت زیادہ اموات کے خدشے پر حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔کورونا سے برطانیہ میں اموات کی تعداد 46 ہزار 500 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش