0
Sunday 1 Nov 2020 08:42

وفاقی وزیر علی زیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

وفاقی وزیر علی زیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے علی زیدی نے اپنی طبیعت سے متعلق بتایا اور لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب انہیں خود کو آئسولیٹ کرنا ہو گا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اس دوران سوشل میڈیا کا استعال جاری رکھتے ہوئے اس قوم کو لوٹنے والوں کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔ علی زیدی نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ان سب کو طاقت دے جو انصاف کے لئے کھڑے ہیں۔دوسری جانب ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ڈاکٹر سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 807 نئے مریض سامنے آنے کے بعد فعال کیسز بڑھ کر 12 ہزار 121 ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش