0
Sunday 1 Nov 2020 10:54

مسلم لیگ نون کسی بھی قیمت پر اپنے بنیادی نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اعلامیہ

مسلم لیگ نون کسی بھی قیمت پر اپنے بنیادی نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اعلامیہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ نون نے اپنے رکن اسمبلی ایاز صادق کے خلاف منفی مہم چلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے زیراثر غداری کے اوچھے بیانیے کا پرچار شکست خوردگی کی علامت ہے۔ جاتی عمرہ لاہور میں نون لیگ کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، ایاز صادق اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور ملک میں بیروزگاری، معیشت اور خارجہ پالیسی کی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، بھارتی میڈیا کے زیر اثر غداری کے اوچھے بیانیے کا پرچار شکست خوردگی کی علامت ہے اور ایسے ہتھکنڈے عوام کی توجہ مہنگائی اور حکومتی کرپشن کوچھپانےکی ناکام کوشش ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں کے لیے کارکنان کو فعال کیا جائے گا اور مسلم لیگ نون مستقبل میں مزید قوت سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ نون کسی بھی قیمت پر اپنے بنیادی نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ اجلاس میں پارٹی صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں قانونی سہولیات نہ دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی آئی جی جیل خانہ جات کو دھمکی کی بھی مذمت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 895299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش