0
Sunday 1 Nov 2020 19:02

عوامی تحریک نے نواز دور میں قائم کئے گئے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

عوامی تحریک نے نواز دور میں قائم کئے گئے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف قومی مجرم نواز شریف کے حکم پر درج ہونیوالے جھوٹے مقدمات واپس لے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے نواز شریف کی کرپشن اور ملک دشمنی کے بارے میں ثبوتوں کیساتھ قوم اور اداروں کو متنبہ کیا تھا جس کے ردعمل میں نواز شریف نے پولیس کے ذریعے جھوٹے مقدمات درج کروائے، سابق سپیکر قومی اسمبلی ”میر صادق“ نے اپنے مفرور آقا کے حکم پر دشمن ملک کے حق میں بیان جاری کیا، نواز شریف فوج کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرکے عالمی قوتوں سے مدد مانگ رہے ہیں، قومی سلامتی کے ادارے قومی مجرم کیخلاف فیصلہ کن کارروائی سے اجتناب کیوں کر رہے ہیں؟ سنپولیوں کے سر اژدھا بننے سے قبل کچلنے ہونگے۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ لاہور میں انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا نواز شریف کے اندر الطاف حسین سے بڑا قومی مجرم چھپا ہوا ہے اور آج یہ حقیقت سب پر عیاں ہو چکی ہے، خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنے اور اسے لوٹنے والوں کے درمیان فرق کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پر بننے والے جھوٹے مقدمات دو سال قبل واپس لے لئے جانے چاہئیں تھے مگر افسوس کہ قومی مجرم سزا یافتہ ہونے کے باوجود پروٹوکول کیساتھ ملک سے فرار کروا دیا گیا، جنہوں نے ملک اور قوم کی خدمت کی اور مافیا کو بے نقاب کیا ان کے خلاف جھوٹے مقدمات چلانے کی باتیں تکلیف دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ جان خطرے میں ڈال کر ملک اور قوم کی خدمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ بازی کیوں ہو رہی ہے؟ نواز شریف چور، ڈاکو ثابت ہونے کے بعد غدار کا قانونی ٹائٹل حاصل کرنے جا رہا ہے تو اس چور ڈاکو کے انتقام کا نشانہ بننے والے موجودہ دور حکومت میں بھی انتقامی کارروائیوں کا شکار کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں، اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں قاتل شریف برادران کو کوئی این آر او دینے کی کوشش کی گئی تو پاکستان عوامی تحریک کے کارکن اسے قبول نہیں کرینگے، ہم انصاف مانگ رہے ہیں مگر ہمیں لمبی لمبی تاریخیں مل رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش