QR CodeQR Code

نون لیگ گلگت بلتستان کا الیکشن کمیشن آفس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

1 Nov 2020 21:37

پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور علی امین گنڈاپور نے الیکشن ایکٹ کی دھجیاں اڑائی ہیں، نون لیگ نے گنڈاپور کو جی بی بدر کرنے کیلئے 36 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی انتخابی جلسوں میں شرکت کیخلاف پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور علی امین گنڈاپور نے الیکشن ایکٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، نون لیگ نے گنڈاپور کو جی بی بدر کرنے کیلئے 36 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ جس کیخلاف پیر کے روز نون لیگ کے کارکنان الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دینگے۔ بیان میں وفاقی وزیر کی مداخلت پر سپریم اپیلیٹ کورٹ اور چیف کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 895375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895375/نون-لیگ-گلگت-بلتستان-کا-الیکشن-کمیشن-ا-فس-کے-سامنے-دھرنا-دینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org