QR CodeQR Code

اپنی سرحدوں کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی برداشت نہیں کرینگے، محمد جواد ظریف

1 Nov 2020 22:04

ایرانی وزیر خارجہ نے قومی ٹیلیویژن کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں قرہ باغ کے اندر داعشی دہشتگردوں کی حتمی اور غاصب صیہونی رژیم کی ممکنہ موجودگی کے بارے کھل کر کہا ہے کہ اس علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کے بارے ہمارے پاس اطمینان آور رپورٹس موجود ہیں جبکہ اس حوالے سے ہم بارہا تاکید کر چکے ہیں کہ یہ اقدام خطے کے کسی ملک کے فائدے میں نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قومی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے آذربائیجان و آرمینیا کے درمیان واقع نوگورنو-قرہ باغ نامی متنازع علاقے میں داعشی دہشتگردوں کی حتمی اور غاصب صیہونی رژیم کی ممکنہ موجودگی کے بارے کھل کر گفتگو کی ہے۔ محمد جواد ظریف نے اپنے انٹرویو میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کے بارے ہمارے پاس اطمینان آور رپورٹس موجود ہیں جبکہ اس حوالے سے ہم بارہا تاکید کر چکے ہیں کہ یہ اقدام خطے کے کسی ملک کے فائدے میں نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حالیہ مذاکرات میں اور اس سے قبل بھی آذربائیجان، آرمینیا، روس اور ترکی کو آگاہ کر چکے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسے کسی اقدام کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یہ دہشتگرد ہماری سرحدوں کے ساتھ ملحق علاقوں میں موجود ہیں جبکہ ہماری سرحدوں کے ساتھ ان دہشتگردوں کی موجودگی بھی بعید نہیں جبکہ ہم نے اس سلسلے میں اپنی تشویش سے تمام فریقوں کو از قبل آگاہ کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 895378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895378/اپنی-سرحدوں-کے-قریب-دہشتگردوں-کی-موجودگی-برداشت-نہیں-کرینگے-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org