QR CodeQR Code

حکومت فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ اور سفیر کو ملک بدر کرے، پاکستان سنی تحریک

1 Nov 2020 22:09

علمائے کرام سے گفتگو میں پی ایس ٹی کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی تکلیف دہ اور دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حضور اکرمﷺ کے جانثاروں کے جلوس نے دنیا بھر میں فرانس کے خلاف ریفرنڈم دے دیا ہے، حکومت ٹال مٹول اور بیان بازی کے بجائے فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرے، حرمت رسول کے تحفظ کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینگے، حکومت عوام کے جذبات کی ترجمانی کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں کراچی میں مرکز اہلسنت پر علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی تکلیف دہ اور دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے، اقوام متحدہ فرانس کی رکنیت خارج اور جنونی انتہاپسند ملک قرار دے کر معاشی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونیوالی دہشتگردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عشرہ عشق رسولؐ منانے کے ساتھ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ اور سفیر کو باہر نکالے۔


خبر کا کوڈ: 895380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895380/حکومت-فرانسیسی-مصنوعات-کا-بائیکاٹ-اور-سفیر-کو-ملک-بدر-کرے-پاکستان-سنی-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org