0
Sunday 1 Nov 2020 22:26

ملتان، ٹیچرز یونین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے صوبے بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا 

ملتان، ٹیچرز یونین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے صوبے بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا 
اسلام ٹائمز۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے (ن) لیگ سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے مخالفانہ بیان پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ملتان سمیت صوبہ بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا، آئندہ ہفتے سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی جائیں گی، اس سلسلے میں پی ٹی یو کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن)لیگ کی قیادت سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے جس طرح کی ہرزہ سرائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے و ہ کم ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو (ن) لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو منہ توڑ جواب دے گی، جو ملک وقوم کا نام دنیا بھر میں بدنام کر رہے ہیں تین مرتبہ وزیراعظم بننے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی جائے، ایسے نااہل سیاستدانوں کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان فوری طور پر ازخود نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی یو پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لئے آئندہ ہفتے سے ملتان سمیت صوبہ بھر میں ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملتان میں 30نومبر کو پی ڈی ایم کا ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور کرپشن و لوٹ مار کا حساب دے، جن کی کرپشن ولوٹ مار کی وجہ سے آج پوری قوم خمیازہ بھگت رہی ہے۔ اجلاس میں اساتذہ رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج سے اظہاریکجہتی کا بھرپور انداز میں اظہار کیا اور پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے۔ 
خبر کا کوڈ : 895382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش