QR CodeQR Code

ملک میں کوئی وزیراعلیٰ کام کررہا ہے تو وہ سندھ کا وزیراعلیٰ ہے، ناصر حسین شاہ

1 Nov 2020 23:12

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، ڈالر کی قیمت ضلعی انتظامیہ کیسے کنٹرول کر سکتی ہے، ڈالر کی قیمت کم ہو تو بہت سے اشیاء خورونوش کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کے باعث قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے کم داموں پر گندم ایکسپورٹ کی اور مہنگی امپورٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی حکومت کام کر رہی ہے تو وہ سندھ کی حکومت ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ملک میں کوئی وزیراعلیٰ کام کر رہا ہے تو وہ سندھ کا وزیراعلیٰ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، ڈالر کی قیمت ضلعی انتظامیہ کیسے کنٹرول کر سکتی ہے؟ ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کی قیمت کم ہو تو بہت سے اشیاء خورونوش کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 895388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895388/ملک-میں-کوئی-وزیراعلی-کام-کررہا-ہے-وہ-سندھ-کا-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org