QR CodeQR Code

ہفتۂ وحدتِ میلاد النبیؐ اور مسئلۂ فلسطین

حضرت رسول اکرم (ص) غاصب صیہونی رژیم کیساتھ کیسے پیش آتے؟ سائبر کمپین کا مرکزی سوال

1 Nov 2020 23:25

عالم اسلام کے بنیادی ترین مسئلے "فلسطین"، اس پر بعض اسلامی حکومتوں کی بے حسی اور غاصب صیہونی رژیم سے مقابلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سرگرم مختلف اسلامی ممالک کے جوانوں کیطرف سے ایک سائبر کمپین شروع کی گئی ہے جسکا شعار "مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِینَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْکُفَّارِ رُحَمَاءُ بَیْنَهُمْ" ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت رسول مقبول محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جشن میلاد پر امتِ مسلمہ کی جانب سے 12 تا 17 ربیع الاوّل کے دوران منائے جانے والے ہفتۂ وحدت اسلامی میں مسئلۂ فلسطین کے حوالے سے ایک عالمی سائبر کمپین کا بندوبست کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالم اسلام کے بنیادی ترین مسئلے "فلسطین"، اس پر بعض اسلامی حکومتوں کی بے حسی اور غاصب صیہونی رژیم سے مقابلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سرگرم مختلف اسلامی ممالک کے جوانوں کی طرف سے ایک سائبر کمپین شروع کی گئی ہے جس کا شعار "مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِینَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْکُفَّارِ رُحَمَاءُ بَیْنَهُمْ" ہے۔

مسئلۂ فلسطین کے حوالے سے شروع کی گئی اس کمپین کو عربی و انگریزی زبانوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مسلم یوزر #فلسطین_محور_الوحدة اور #PalestineAxisOfUnity کے ہیش ٹیگز کے ذریعے اس کمپین میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مسئلۂ فلسطین کے حوالے سے اپنی آراء کو عالمی سطح پر نشر کر سکیں۔ انٹرنیٹ پر نشر کی جانے والی عالمی کمپین میں اس سوال کہ "اگر حضرت پیغمبر اکرم (ص) ہمارے زمانے میں موجود ہوتے تو غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ کیسے پیش آتے؟" کے ذریعے یوزرز سے تقاضا کیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس سوال کو نشر کرتے ہوئے حضرت پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ آپؐ کے برتاؤ کے بارے اپنی رائے کا اظہار کریں۔


خبر کا کوڈ: 895390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895390/حضرت-رسول-اکرم-ص-غاصب-صیہونی-رژیم-کیساتھ-کیسے-پیش-آتے-سائبر-کمپین-کا-مرکزی-سوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org