QR CodeQR Code

شیعہ، سنی، دیوبندی اور بریلوی سب آپس میں بھائی بھائی ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

1 Nov 2020 23:26

جیکب آباد میں میلاد مصطفیٰ (ص) ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ترجمان نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے سید لولاک (ص) کی شان میں جو گستاخی کی ہے، وہ ناقابل معافی جرم ہے، انبیائے الہیٰ کی توہین مجرمانہ فعل ہے، فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے امت مسلمہ گستاخ رسول سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاء سے عشق اور محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت دیا ہے۔ جیکب آباد میں میلاد مصطفیٰ (ص) ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ترجمان نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے سید لولاک (ص) کی شان میں جو گستاخی کی ہے، وہ ناقابل معافی جرم ہے، انبیائے الہیٰ کی توہین مجرمانہ فعل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے امت مسلمہ گستاخ رسول سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نے مسلمانوں کو وحدت کا درس دیا ہے اور تفرقے سے روکا ہے، اسی لئے رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق ہم ہفتہ وحدت منا رہے ہیں، شیعہ، سنی، دیوبندی اور بریلوی سب آپس میں بھائی بھائی ہیں، جو صدیوں سے آپس میں اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے رشتے سے منسلک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 895391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895391/شیعہ-سنی-دیوبندی-اور-بریلوی-سب-ا-پس-میں-بھائی-ہیں-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org