QR CodeQR Code

بھوک ہڑتال 98ویں دن میں داخل، فلسطینی قیدی شہادت کی دہلیز پر!

1 Nov 2020 23:50

ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی IRIB کیمطابق غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے گذشتہ کئی ماہ سے بغیر کسی الزام کے قید کئے گئے فلسطینی شہری کی بھوک ہڑتال 98ویں روز میں داخل ہو گئی ہے جسکے باعث ماہر الاخرس کا بلڈ پریشر انتہائی درجے تک گر چکا ہے اور اب وہ بات چیت کرنے کے قابل نہیں رہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی IRIB کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے بغیر کسی الزام کے قید کئے گئے ماہر الاخرس کی بھوک ہڑتال 98ویں روز میں داخل ہو گئی ہے جس کے باعث اس فلسطینی قیدی کی جسمانی حالت خطرناک حد تک خراب ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہر الاخرس کا بلڈ پریشر انتہائی درجے تک گر چکا ہے اور اب وہ بات چیت کے قابل نہیں رہے۔ IRIB کے رپورٹر رائد عامر نے ماہر الاخرس کو شہادت کے لئے سوفیصد تیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینی قیدی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کو ہرگز تیار نہیں۔ رائد عامر کا کہنا تھا کہ بہت سی عالمی شخصیات اور بین انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے ماہر الاخرس کی بھوک ہڑتال کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ فلسطینی شہری ماہر الاخرس کو غاصب صیہونی فوج کی جانب سے 27 جولائی 2020ء کے روز بغیر کسی الزام کے گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ اس فلسطینی قیدی نے اپنی غیرقانونی و بلاجواز گرفتاری کے خلاف گذشتہ 98 روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 895392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895392/بھوک-ہڑتال-98ویں-دن-میں-داخل-فلسطینی-قیدی-شہادت-کی-دہلیز-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org