0
Monday 2 Nov 2020 00:30

بھارت گلگت بلتستان کے معاملے میں مداخلت کا کوئی حق نہیں رکھتا، دفتر خارجہ

بھارت گلگت بلتستان کے معاملے میں مداخلت کا کوئی حق نہیں رکھتا، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے گلگت بلتستان کے حوالے سے بیان کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اس معاملے پر قانونی، اخلاقی یا تاریخی طور مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے. بھارت 73 برسوں سے زائد عرصہ سے جموں کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے، جھوٹے اور من گھڑے بھارتی دعوے حقائق تبدیل نہیں کرسکتے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق کے استعمال میں ہے. انتظامی سیاسی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو فی الفور ختم کرے۔
خبر کا کوڈ : 895398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش