0
Monday 2 Nov 2020 01:58

اپر کرم میں پولیس کی کارروائی، منشیات برآمد، دو سمگلر گرفتار

اپر کرم میں پولیس کی کارروائی، منشیات برآمد، دو سمگلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اپر کرم میں پولیس نے کاراوائی کرکے 7140 گرام چرس پکڑ کر دو سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی ڈرگ سکواڈ کے انچارج زاھد حسین، ایس ایچ او رحمان علی اور عابد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ گلفام اور عابد نامی دو سمگلر اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں 7140 گرام چرس چھپا کر سمگل کر رہے تھے کہ علاقہ نری سے پاراچنار آتے ہوئے راستے میں پولیس کے انٹی ڈرگ سکوارڈ نے کاراوائی کی اور سمگلروں کو گاڑی اور چرس سمیت پکڑ لیا۔ زاھد حسین کا کہنا تھا کہ ڈی پی او قریش خان کی خصوصی احکامات پر جب سے اینٹی ڈرگ سکوارڈ نے کام شروع کیا ہے متعد بار منشیات فروشوں اور سمگلروں کو کامیاب کاراوائیوں کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید کاراوائیاں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش