QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8 نومبر کو بلا لیا

2 Nov 2020 09:22

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس اسلام آباد میں مسلم لیگ نواز کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت گرانے کے لیے بنائے گئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8 نومبر کو طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس اسلام آباد میں مسلم لیگ نواز کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی دیگر تمام جماعتوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک مزید موثر بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 895432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895432/مولانا-فضل-الرحمان-نے-پی-ڈی-ایم-کا-سربراہی-اجلاس-8-نومبر-کو-بلا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org