QR CodeQR Code

شہباز گِل کی بلاول بھٹو اور احسن اقبال پر تنقید

2 Nov 2020 09:43

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں سندھ پولیس کی گاڑی استعمال کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں سندھ پولیس کی گاڑی استعمال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے بلاول کے قافلے کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں وزیراعظم اور وفاقی وزیر کشمیر و شمالی علاقہ جات کے دورہ گلگت بلتستان پر احسن اقبال کے اعتراض کے جواب میں شہباز گِل نے لکھا کہ وہ 28 اکتوبر کو ہی ایم این اے اور پبلک آفس ہولڈر بلاول کے دورے پر کہہ چکے ہیں کہ اب آپ دورہ کر رہے ہیں تو حکومتی وزرا کے دورے پر اعتراض نہیں کیجیے گا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا کے پیغام میں احسن اقبال نے لکھا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے لئے وزیراعظم اور وفاقی وزیر کشمیر و شمالی علاقہ جات کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں مگر کیا کوئی پوچھنے والا ہے؟۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو جھوٹا اور منافق قرار دیا اور کہا تھا کہ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جیت کے لیے دعا کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 895433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895433/شہباز-گ-ل-کی-بلاول-بھٹو-اور-احسن-اقبال-پر-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org