0
Monday 2 Nov 2020 10:37

کراچی، مفتی عبداللہ پر فائرنگ کا واقعہ لین دین کا تنازع نکلا

کراچی، مفتی عبداللہ پر فائرنگ کا واقعہ لین دین کا تنازع نکلا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے جمشید روڈ پر مفتی عبداللہ پر فائرنگ کا واقعہ لین دین کا تنازع نکلا، ملزم مدثر کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر مفتی عبداللہ پر فائرنگ کیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوگئیں، ملزم مدثر تین دفعہ جیل کاٹ چکا ہے، تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ملزم کے قریبی عزیز کا مفتی عبداللہ سے لین دین کا تنازع تھا، ملزم نے لین دین کے تنازعے پر مفتی عبداللہ پر فائرنگ کی، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب ملزم کے موبائل فون سے ایس ایچ او کا نمبر ملنے پر تفتیشی حکام نے ایس ایچ او ظفر سے رابطہ کرلیا، ایس ایچ او کے مطابق زیر حراست ملزم مدثر پولیس کے مخبر کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی شب جمشید روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں امام مسجد مفتی عبداللہ شدید زخمی ہوگئے تھے، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا، جسے بعد ازاں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 895436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش