0
Monday 2 Nov 2020 10:38

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتربند میں عدالت پہنچا دیا گیا

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتربند میں عدالت پہنچا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف اور اُن کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بکتربند میں احتساب عدالت پہنچا دیا گیا ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس پر سماعت  کا آغاز ہو گیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست پر بھی آج فیصلہ سنایا جائے گا۔ مسلم لیگ نواز کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال بھی احتساب عدالت پہنچ گئے۔ مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز بھی نیب عدالت پہنچ گئیں، ان کی نیب آمد کے موقع پر کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز گلگت بلتستان الیکشن، ایاز صادق معاملے پر بات کریں گی، اس کے علاوہ مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق بات کریں گی۔ واضح رہے کہ عدالت نے کیس کا جیل میں ٹرائل کرنے سے متعلق ڈی جی نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران، سلمان شہباز، ہارون یوسف کو پیش ہونے کا موقع دے رکھا ہے، اس کے علاوہ عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی کو بھی حاضری سے استثنی دے رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 895437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش