QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے سید جعفر شاہ مرحوم کے بیٹے سہیل عباس شاہ کو ٹکٹ دیدیا

2 Nov 2020 10:42

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ کرونا وائرس کیوجہ سے گذشتہ ماہ وفات پا گئے تھے، جسکے بعد حلقہ میں الیکشن شیڈول کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی صدر مرحوم سید جعفر شاہ کے فرزند کو حلقہ تین کا ٹکٹ دیدیا۔ پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے گلگت میں ٹکٹ مرحوم سید جعفر شاہ کے فرزند سہیل عباس شاہ کے حوالے کیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ کرونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ ماہ وفات پا گئے تھے، جس کے بعد حلقہ میں الیکشن شیڈول کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔ سید جعفر شاہ کی وفات کے بعد ان کے چھوٹے فرزند سہیل عباس شاہ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ سہیل عباس شاہ کے حلقے میں الیکشن 22 نومبر کو ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 895438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895438/تحریک-انصاف-نے-سید-جعفر-شاہ-مرحوم-کے-بیٹے-سہیل-عباس-کو-ٹکٹ-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org