0
Monday 2 Nov 2020 12:16

مقبوضہ کشمیر کے لوگ پریشانیوں میں مبتلاء ہیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے لوگ پریشانیوں میں مبتلاء ہیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اللہ اور پیغمبر اسلام (ص) کے بتائے ہوئے راستے پر نہ چلنے کی وجہ سے موجودہ دور میں مسلمان بربادی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی ہم سیرت نبوی پر نہیں چلیں گے تو ہمیں کوئی نہیں بچا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ آج دیکھ رہے ہیں کہ دنیا میں مسلمانوں کا کیا حال ہے، بربادی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسلمانوں کے ایمان میں کمی پیدا ہوئی ہے اور وہ جھوٹ، فریب، شراب جیسی جتنی بھی برائیاں ہیں، ان کے مرتکب ہونے لگے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ قیامت کے دن ہم سب ایک جیسے ہوں گے، نہ کوئی چھوٹا ہوگا نہ کوئی بڑا، نہ کوئی غریب ہوگا نہ کوئی امیر ہوگا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ امت مسلمہ سمیت جموں و کشمیر کے لوگ اس وقت زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور اللہ تعالیٰ ہی ہمیں وجودہ چیلنجوں سے نجات دلانے والا ہے، ہمیں ہر حال میں یہ بات ذہن میں رکنی چاہیئے کہ ہم ہر مسئلے کے لئے اپنے اللہ سے رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ رسول پاک (ص) کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آنحضور (ص) کے دکھائے ہوئے راستے میں ہی ہماری کامیابی اور کامرانی کا راز مضمر ہے اور ہمیں ہر حال میں اسی راستے پر چلنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 895444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش