غیرقانونی حراست، نجی عقوبت خانہ اور اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات
2 Nov 2020 15:50
نجی ٹی وی کے مطابق نواز ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او تیمور عباس، چیک پوسٹ انچارج حیدر علی اور اے ایس آئی ساجد کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال، غیرقانونی حراست اور ملزم کو بےجا حمایت دینے پر 2 مقدمات درج کیے گئے۔
اسلام ٹائمز۔ لاہور کپیٹل سٹی پولیس افسر عمر شیخ نے غیرقانونی حراست، نجی عقوبت خانہ (ٹارچر سیل) اور اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او تیمور عباس، چیک پوسٹ انچارج حیدر علی اور اے ایس آئی ساجد کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال، غیرقانونی حراست اور ملزم کو بےجا حمایت دینے پر 2 مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ نواب ٹاؤن پولیس نے سابق ایس ایچ او تیمور عباس کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا جس میں وہ دوران انکوائری کار چوری کے واقعات اور رشوت لینے میں ملوث ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے میں قصوروار پائے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ: 895494