0
Monday 2 Nov 2020 16:58

ایم کیو ایم کا 2023ء سے پہلے دوبارہ مردم شماری کرانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کا 2023ء  سے پہلے دوبارہ مردم شماری کرانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 2023ء سے پہلے دوبارہ مردم شماری کرانے کا مطالبہ کردیا اور کہا مردم شماری کے بعد آبادی کے تناسب سے اسمبلیوں میں نمائندگی دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی کی سربراہی میں مردم شماری کمیٹی کے 5 اجلاس ہوچکے، 2017ء کی مردم شماری متنازع ہے، کراچی کی آبادی کوکم دکھایا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مردم شماری متنازع ہونے سے متعلق کمیٹی میں اتفاق رائے ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مطالبہ کیا کہ 2023ء سے پہلے دوبارہ مردم شماری کرائی جائے، مردم شماری کے بعد آبادی کے تناسب سے اسمبلیوں میں نمائندگی دی جائے۔ امین الحق نے کہا کہ رواں ہفتے ہی کراچی میں تجاوزات کے خلاف مہم چلائی جائے گی، کراچی کا کوئی بھی علاقہ ہو ہر جگہ بلا امتیاز تجاوزات کے خلاف کارروائی ہوگی ، تجاوزات کے خلاف آپریشن سے 12 ہزار خاندان متاثر ہوں گے، آپریشن میں متاثر خاندانوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ترقیاتی کاموں پر سندھ حکومت کو بھی باور کرایا گیا وہ بھی آن بورڈ ہیں۔ کے فور منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ وفاق نے لے لیا، لاگت 26 ارب سے 60 ارب تک پہنچ چکی ہے، کے فور منصوبے کو 3 سال میں مکمل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس عمل سے پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہو اسکی مذمت کرتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے آئین کے مطابق چلنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 895511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش