0
Monday 2 Nov 2020 19:13

وفاقی وزیر تعلیم نے سکول بند کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

وفاقی وزیر تعلیم نے سکول بند کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر سکول بند کرنے کی اطلاعات کو جھوٹا قرار دے دیا۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اساتذہ و طلباء کے کورونا ٹیسٹ مسلسل کروائے جا رہے ہیں ابھی تک کورونا کے حوالے سے کوئی ایسی رپورٹ نہیں ملی کے سکولوں کو بند کر دیا جائے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سکول بند ہونے کی افواہوں کو جھوٹ قرار دیا۔ شفقت محمود نے تعلیمی ادارے بند نہیں ہونے کے حوالے سے اہم ٹوئیٹ کیا ہے۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہم صورتحال کو مکمل طور پر مانیٹر کر رہے ہیں، طلباء، اساتذہ اور سٹاف کی صحت کا بھی مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ بھی کروائے جا رہے ہیں ابھی تک کوئی ایسی رپورٹ نہیں آئے جس کیوجہ سے سکولز کو بند کر دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکول بند کرنے کے حوالے سے حکومتی سطح پر بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ حکومت نے سکول کھولنے سے قبل فیصلہ کیا تھا کہ کسی سکول میں دو سے زائد کیسز رپورٹ ہونے پر سکول کو 14 دن کیلئے بند کر دیا جائے گا تاہم اب بعض سکولوں میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں تاہم حکومت سکول بند کرکے طلبہ کا تعلیمی نقصان نہیں کرنا چاہتی۔
خبر کا کوڈ : 895532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش