QR CodeQR Code

چیف الیکشن کمشنر جی بی کا پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کا دورہ

2 Nov 2020 23:20

راجہ شہباز خان نے جی بی کے 24 حلقوں کیلئے بیلٹ پیپرز پرنٹ کرانے کی دستاویزات کی منظوری کے بعد دستخط کر دئیے اور سکیورٹی انتظامات کیلئے اسلام آباد پولیس کو خط بھی لکھ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کا دورہ کیا اور جی بی کے 24 حلقوں کیلئے بیلٹ پیپرز پرنٹ کرانے کی دستاویزات کی منظوری کے بعد دستخط کر دئیے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے چیف الیکشن کمشنر جی بی کو بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیلٹ پیپرز کی محفوظ طریقے سے ترسیل کے لیے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں  اسلام آباد پولیس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی بیلٹ پیپرز کی تیاریوں کے دوران سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے حوالے سے بھی خطوط ارسال کیے گئے۔ اس موقع پر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر بیلٹ پیپرز تیار کرکے حوالے کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 895571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895571/چیف-الیکشن-کمشنر-جی-بی-کا-پرنٹنگ-کارپوریشن-ا-ف-پاکستان-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org