0
Tuesday 3 Nov 2020 01:00

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1889 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 113200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 97051 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم رہی ہے۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1200 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت  1028 روپے 89 پیسے پر مستحکم رہی۔
خبر کا کوڈ : 895581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش