0
Tuesday 3 Nov 2020 13:38

ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان انسداد کورونا کے لیے معاہدہ طے پاگیا

ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان انسداد کورونا کے لیے معاہدہ طے پاگیا
اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان انسداد کورونا کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اے ڈی بی (ایشیائی ترقیاتی بینک) کے ساتھ انسدادِ کورونا کے لئے 20 لاکھ ڈالر کی امداد  کا معاہدہ کر لیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور اسلام آباد میں ہوئی۔ سیکرٹری وزارت اقتصادی امور نور احمد کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کورونا کے لیے امداد پر شکرگزار ہیں، اے ڈی بی گرانٹ ہیلتھ ورکرزکی تربیت، بائیوسیفٹی اور لیب کے قیام کیلئے استعمال ہوگی۔ کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کا کورونا وبا سے متعلق کہنا تھا کہ انسدادِ کورونا کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش