0
Tuesday 3 Nov 2020 14:08

عالمی ادارے نبی کریمﷺ کی توہین کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کریں، ثروت اعجاز قادری

عالمی ادارے نبی کریمﷺ کی توہین کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کریں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں، 6 نومبر کو عشق رسولؐ ریلی نکالیں گے، آقا کریمﷺ کی توہین دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے، آزادی اظہار رائے کی حد ہے، اس سے تجاوز کیا جائے، تو جنونیت جنم لیتی ہے، عالمی ادارے نبی کریمﷺ کی توہین کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کریں، فرانس کے سفیر کو ملک بدر اور مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ محسن انسانیت نے انسانیت کو امان و سلامتی بخشی اور ظلمتوں کا خاتمہ کیا، انسانیت کو عزت بخشی۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ رحمت اللعالمین کی عزت و ناموس کے تحفظ کیلئے تن، من، دھن سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، اسلامی مقدسات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور گستاخوں کو نکیل ڈالنا بھی آتا ہے، آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، حکومت اپنا آئینی فریضہ ادا کرے، عشق رسولؐ ریلی باطل قوتوں کے تابوت میں اہم کیل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے صدر کو عالمی سطح پر نااہل اور جنونی قرار دیا جائے، بی کریمﷺ کے تحفظ کیلئے دنیا بھر میں عاشقان رسولؐ قربان ہونے کو تیار ہیں، فرانس کے صدر نبی کریمﷺ کی توہین کرنیوالوں کو حکومتی شیلٹر دیکر کھلی دہشتگردی اور جنونیت کا مظاہرہ کیا ہے، جو ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو انتہاپسندی و دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش