QR CodeQR Code

الفاظ "نیا پاکستان" کا استعمال روکا جائے، عمران خان کو نوٹس

3 Nov 2020 14:56

عدالت کیجانب سے سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری قانون اور چیئرمین پیمرا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے الفاظ "نیا پاکستان" کا استعمال روکنے کی درخواست پر وزیرِاعظم عمران خان کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے الفاظ "نیا پاکستان" کا استعمال روکنے کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران جسٹس عامر فاروق کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ عدالت کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری قانون اور چیئرمین پیمرا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فریقین کو 24 نومبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 895657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895657/الفاظ-نیا-پاکستان-کا-استعمال-روکا-جائے-عمران-خان-کو-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org