QR CodeQR Code

حکومت نے مشکل فیصلے کر کے معیشت کو استحکام دیا ہے، حفیظ شیخ

3 Nov 2020 16:37

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں کمی لائی گئی، حکومت نے پورا سال اسٹیٹ بینک سے ایک ٹکا بھی قرضہ نہیں لیا۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل فیصلے کر کے معیشت کو استحکام دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں کمی لائی گئی، حکومت نے مشکل فیصلے کر کے معیشت کو استحکام دیا، کورونا سے پہلے ٹیکس ہدف میں 17 فیصد اضافہ ہوا، حکومت نے پورا سال اسٹیٹ بینک سے ایک ٹکا بھی قرضہ نہیں لیا، اللہ کی مدد سے کورونا سے اچھے انداز میں نکلے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی 500 اشیا پر سبسڈی دی گئی جب کہ احساس پروگرام کا بجٹ 100 سے بڑھا کر 192 ارب روپے کیا جب کہ ایکسپورٹس اور انڈسٹری بڑھ رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 895679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895679/حکومت-نے-مشکل-فیصلے-کر-کے-معیشت-کو-استحکام-دیا-ہے-حفیظ-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org