0
Tuesday 3 Nov 2020 18:32

جے یو پی نے نواز شریف کو وطن واپس لا کر غداری کا مقدمہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

جے یو پی نے نواز شریف کو وطن واپس لا کر غداری کا مقدمہ کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی فوج اور ملک دشمن مہم عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے، افواج پاکستان نے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا، جنرل سے لے کر سپاہی تک قوم کے سپوت دھرتی ماں پر قربان کیے، امریکہ اور بھارت کے پالتو دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا، طالبان اور لشکر جھنگوی کا خاتمہ بھی پاکستانی فوج کا کارنامہ ہے۔ سابقہ فاٹا، بلوچستان اور کشمیر کے محاذ پر دشمن کی سازشوں اور حملوں کا جواب دیا مگر ن لیگ کا بیانیہ فوج کے شہداء کے خون سے غداری اور ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنجیدہ سیاسی حلقے مسلم لیگ (ن) کی فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کو روکیں اور نواز شریف کو سمجھائیں کہ ملک پہلے ہی کئی بار مارشل لاء کے عذاب کا شکار ہو چکا ہے، جس کی وجہ سیاستدانوں کی اداروں اور پارلیمنٹ کو اپنے گھر کی لونڈی بنا کر رکھنے کی خواہش تھی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کیلئے آئین و قانون کی بات کی جاتی ہے تو میاں نواز شریف بھی تو اس پر عمل کریں۔ ریاستی اداروں کو دھوکا دے کر جیل سے علاج کیلئے برطانیہ جانیوالا نواز شریف کس منہ سے آئین کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو لوٹنے کے بعد فرار ہونیوالے نواز شریف کو وطن واپس لے کر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 895690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش