0
Tuesday 3 Nov 2020 18:50

تیرہ دسمبر کو لاہور کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، رانا ثناء اللہ

تیرہ دسمبر کو لاہور کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیرہ دسمبر کو لاہور کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، میاں نواز شریف اپنی بیماری اور حکومتی ٹولے کا علاج کر رہے ہیں، علاج مکمل ہونے کے بعد پاکستان آئیں گے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا گیا تو بطور گواہ اس میٹنگ کا سارا پول کھول دیں گے، سردار ایاز صادق کیخلاف کردار کشی بند ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنی بیماری کیساتھ ساتھ حکمرانوں کے ٹولے کا بھی علاج کر رہے ہیں، لاہور میں تاریخی جلسہ ہو گا جو حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور جب بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے اور حکومت مخالف تحریک میں جب ہمارا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا تو ہماری تعداد دس لاکھ سے زائد ہو گی۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میرے اثاثے بلاک کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہم اگلے دو ہفتوں میں مسلم لیگ ن لائیرز فورم اور بارز کے صدر و سیکرٹری سپریم کورٹ بلڈنگ جا کر پرامن خاموش احتجاج کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 895696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش