QR CodeQR Code

جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، فیاض الحسن چوہان

3 Nov 2020 19:03

وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا قلمدان سنبھالتے ہی کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کو کون سی سہولتیں حاصل ہیں؟۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے قلمدان سنبھالتے ہی پہلا محکمہ جاتی حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے پہلے حکمنامے میں جیل حکام سے معلوم کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کو کون سی سہولتیں حاصل ہیں؟۔ صوبائی وزیر جیل نے کہا کہ صوبے کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدیوں کو یکساں اور بہترین سہولتیں فراہم کرنا مشن ہے۔


خبر کا کوڈ: 895699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895699/جیلوں-سے-وی-آئی-پی-کلچر-کا-خاتمہ-اولین-ترجیح-ہے-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org