0
Tuesday 3 Nov 2020 19:38

لاہور ریلوے سٹیشن سے پکڑے جانیوالے دہشتگرد کا بیان کل ریکارڈ ہوگا

لاہور ریلوے سٹیشن سے پکڑے جانیوالے دہشتگرد کا بیان کل ریکارڈ ہوگا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ریلوے اسٹیشن سے پکڑے جانیوالے دہشت گرد لیاقت خان کے کیس میں تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے۔ عدالت نے ملزم کو بیان کیلئے کل طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت میں پولیس نے ملزم لیاقت خان کیخلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے اور خودکش جیکٹ برآمد ہونے پر گرفتاری کے بعد چالان پیش کیا تھا۔ عدالت میں چالان پیش ہونے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ جس پر عدالت نے استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات کے بعد ملزم کو کل بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری ریلوے اسٹیشن سے عمل میں لائی گئی تھی۔ ملزم دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ کے ہمراہ اپنے سہولت کا انتظار کر رہا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 895703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش