QR CodeQR Code

پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان نیا کنٹریکٹ ہو رہا ہے، اسد قیصر

3 Nov 2020 20:47

میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ کافی دنوں سے ارادہ تھا ممکن نہیں رہا، آج پشاور آیا تو زخمیوں کی عیادت کی، افسوس یہ ہے کہ مدرسوں پر دہشتگردی ہوتی ہے، کل کابل میں بھی بڑا واقعہ ہوا ہے جسکی مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دیر کالونی کے دینی مدرسہ میں ہونے والے دھماکے کے زخمی طلبا کی عیادت کی۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے دیر کالونی مدرسہ کے دھماکے میں زخمی دو طلبہ کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عیادت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ کافی دنوں سے ارادہ تھا ممکن نہیں رہا، آج پشاور آیا تو زخمیوں کی عیادت کی، افسوس یہ ہے کہ مدرسوں پر دہشت گردی ہوتی ہے، کل کابل میں بھی بڑا واقعہ ہوا ہے جسکی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے قربانیاں دی ہیں، یہ شہر اور صوبہ پہلے ہی بہت متاثر ہوا ہے، موجود لہر افسوسناک ہے۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ افغان امن عمل ثبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان نیا کنٹریکٹ ہو رہا ہے، پاکستانی عوام اور افغان عوام امن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 895715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895715/پاکستان-اور-افغانستان-کے-عوام-درمیان-نیا-کنٹریکٹ-ہو-رہا-ہے-اسد-قیصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org