2
Tuesday 3 Nov 2020 21:05

عراق، حشد الشعبی کیجانب سے داعش کے اہمترین گڑھ "صوبہ دیالی" میں وسیع آپریشن کا آغاز

عراق، حشد الشعبی کیجانب سے داعش کے اہمترین گڑھ "صوبہ دیالی" میں وسیع آپریشن کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک کے اندر داعش کے سب سے بڑے گڑھ صوبہ دیالی میں دہشتگردوں کے خلاف وسیع آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حشد الشعبی کے ایک ذیلی بریگیڈ "نداء دیالی" کے کمانڈر زحام الجبوری نے عراقی ای مجلے المعلومہ کے ساتھ اپنی گفتگو میں بتایا ہے کہ یہ آپریشن (شہر بعقوبہ سے 45 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع) علاقے "زور المقدادیہ" سے شروع کیا گیا ہے۔

زحام الجبوری کا کہنا تھا کہ حشد الشعبی کی فورسز نے صوبہ دیالی میں دو اطراف سے آپریشن شروع کیا ہے جسے عراقی فضائیہ اور فوج کے بریگیڈ 5 کی مدد بھی حاصل ہے۔ نداء دیالی کے کمانڈر نے کہا کہ اس آپریشن کے ابتدائی لمحات میں دہشتگردوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ دریافت کیا گیا ہے جس سے کثیر مقدار میں فوجی سازوسامان اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ زحام الجبوری نے کہا کہ یہ علاقہ صوبہ دیالی کے اندر داعش کا اہم ترین گڑھ ہے جبکہ اس علاقے میں شروع کیا جانے والا آپریشن پورے علاقے کی کلیئرینس تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 895718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش