0
Tuesday 3 Nov 2020 22:29

کورونا ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہو گیا

کورونا ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق کہ ویکسین لگوانے کے موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ’’ اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے اور سب کو خیر و عافیت سے رکھے‘‘۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس تاریخی موقع پر کہا کہ ہم کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کام کرنے والی ٹیم کو سراہتے ہیں۔ سیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے مطابق ٹیم کی کاوش کا نتیجہ ہے کہ ہمارا ملک کورونا ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا کہنا ہے کہ مستقبل زیادہ خوبصورت اور اچھا ہو گا۔
 
خبر کا کوڈ : 895734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش