0
Tuesday 3 Nov 2020 23:23

سیاسی مسائل پر اہلیہ سے مشاورت کرتا ہوں، عمران خان

سیاسی مسائل پر اہلیہ سے مشاورت کرتا ہوں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں عموماً خواتین کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے یا دوسرے کی برابری کا مطالبہ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں۔ تاہم جہاں معاشرے میں ایک رائے موجود ہے کہ خواتین خصوصاً بیویاں تعمیری مشورے نہیں دے سکتیں تو وہیں وزیراعظم عمران خان کی رائے اس سے قدرے مختلف ہے۔ جرمن جریدے دیر اسپیگل کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے سیاست میں اپنی بقاء اور مشکل صورتحال کا حل تلاش کرنے کا کریڈٹ اپنی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کو دیا۔

انٹرویو کے دوران جب وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سیاسی مسائل پر اہلیہ سے مشاورت کرتے ہیں تو انہوں نے مثبت جواب دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ صرف ایک احمق ہی ہر چیز سے متعلق اپنی اہلیہ سے بات نہیں کرتا۔ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے متعلق کہا کہ وہ بہت دانا ہیں، میں ان سے ہر بات کرتا ہوں، حکومت میں درپیش مسائل، پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے سے متعلق بھی انہیں بتایا تھا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ میری سچی ساتھی (soulmate) ہیں، وہ میری ساتھی ہیں، میں ان کے بغیر زندہ نہ رہ پاتا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2018ء کے انتخابات سے قبل روحانی شخصیت بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 895749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش