QR CodeQR Code

بلدیاتی اداروں کی میعاد ختم ہونے کے باوجود نئے انتخابات کا شیڈول نہ دینا سوالیہ نشان ہے، علامہ مقصود ڈومکی

3 Nov 2020 23:39

رتو دیرو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ کابل یونیورسٹی میں دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے، جس کی ذمہ داری بد نام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔ یہ امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش کو تشکیل دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے رتودیرو پریس کلب میں ضلعی سیکریٹری جنرل عبدالرزاق جلبانی اور تحصیل سیکرٹری جنرل سردار احمد چانڈیو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا جس پر ہم جی بی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جی بی کے عوام محب وطن ہیں اور انہوں نے وطن عزیز پاکستان کے کے ساتھ ہمیشہ اپنے عشق اور محبت کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل یونیورسٹی میں دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے جس کی ذمہ داری بد نام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے یہ امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش کو تشکیل دیا اور داعشی دہشت گردوں کو سیریا سے افغانستان منتقل کیا  موجودہ امریکی قابض افواج افغان عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی کی لہر شروع کی گئی ہے جو کہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا اور وطن عزیز میں امن قائم کیا، امن دشمن قوتیں ملک دشمن بیرونی قوتوں کے ایما پر ایک دفعہ پھر متحرک ہو چکی ہیں جن کو بروقت روکنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خود طویل عرصہ ملک میں برسر اقتدار رہیں مگر عوام نے ان کی بیڈ گورننس کے باعث انہیں مسترد کیا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ میں بیڈ گورننس سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کا حسن ہیں لہذا وفاقی اور صوبائی حکومتيں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریں، بلدیاتی اداروں کی میعاد ختم ہونے کے باوجود نئے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نہ دینا سوالیہ نشان ہے۔


خبر کا کوڈ: 895757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895757/بلدیاتی-اداروں-کی-میعاد-ختم-ہونے-کے-باوجود-نئے-انتخابات-کا-شیڈول-نہ-دینا-سوالیہ-نشان-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org