QR CodeQR Code

کرم پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

4 Nov 2020 00:25

آر آر ایف، ڈولفن فورس نے ڈی ایس پی نجف علی طوری اور سٹی انچارج اشتیاق حسین کی سربراہی میں گذشتہ شب وزیر باغ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے ارکان کو سرغنہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے تھانہ اپر کرم منتقل کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ کرم پولیس کی اہم کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی نجف علی کے مطابق پاراچنار شہر اور ملحقہ علاقوں سے شکایت آ رہی تھی کہ ایک منظم گروہ ڈکیتی اور دیگر واردات میں مصروف ہے اور راہگیروں کو لوٹ کر فرار ہو جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان کی خصوصی ہدایت پر آر آر ایف، ڈولفن فورس نے ڈی ایس پی نجف علی طوری اور سٹی انچارج اشتیاق حسین کی سربراہی میں گذشتہ شب وزیر باغ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے ارکان کو سرغنہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے تھانہ اپر کرم منتقل کردیا۔


خبر کا کوڈ: 895765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895765/کرم-پولیس-کی-اہم-کاروائی-ڈکیتی-وارداتوں-میں-ملوث-گروہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org