0
Wednesday 4 Nov 2020 08:34

جوبائیڈن 133 ٹرمپ 115 الیکٹورل کالجز پر کامیاب

جوبائیڈن 133 ٹرمپ 115 الیکٹورل کالجز پر کامیاب
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں واشنگٹن سمیت بیشتر ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے۔ اب تک کے ایگزیٹ پولز میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ جوبائیڈن 133 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ ٹرمپ 115 الیکٹورل ووٹ کیساتھ پیچھے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور حریف جو بائیڈن کے درمیان کڑا مقابلہ جاری ہے۔ ٹرمپ امریکی ریاست الاباما، انڈیانا، میسی سیپی، کنٹکی، ٹینیسی، اوکلاہوما، آرکنساس اور ویسٹ ورجینیا میں کامیاب ہوگئے۔ بائیڈن اپنی ریاست ڈیلویئر، واشنگٹن ڈی سی، Illinois، میری لینڈ، میسا چیو سٹس، روڈ آئی لینڈ، ورجینیا، نیوجرسی، کنیٹی کٹ اور ورمونٹ میں کامیاب ہوگئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن 203 اور ٹرمپ 103 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 895790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش