0
Wednesday 4 Nov 2020 12:21

مخالفین انتخابات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ

مخالفین انتخابات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخالفین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انتخابات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ری پبلکن کی کامیابی پہلے سے زیادہ بڑی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بڑی جیت کے بعد آج رات بیان دوں گا، ووٹ پولنگ بند ہونے کے بعد کاسٹ نہیں ہوسکتے۔ واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر اب تک سبقت حاصل ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الیکشن چوری کیے جانے سے متعلق یہ بیان متنازع قرار دے دیا ہے۔ اپنے پالیسی بیان میں ٹوئٹر نے واضح کیا ہے کہ اس بیان کے بعض حصے گمراہ کن ہوسکتے ہیں۔

امریکی نیٹ ورکس کے مطابق ڈیموکریٹ نے ایوان نمائندگان میں اکثریت برقرار رکھی ہے، جوبائیڈن نے 238 جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ امریکا کی 19 ریاستوں میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، 16 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن کو برتری حاصل ہے، جبکہ 16 ریاستوں سے صدارتی انتخاب کے نتائج آنا باقی ہیں۔ ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے نیو ہیپمشائر میں کامیابی حاصل کر لی، امریکی ریاست الاباما میں سینیٹ کی نشست ری پبلکن کے پاس برقرار رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 895814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش